
ہر روز زیارت امام حسینؑ
حضرت صادق ؑ اپنے صحابی سے فرماتے ہیں:
“اے سدیر! کیا تم پر یہ حق نہیں بنتا کہ تم قبر امام حسینؑ کی ہر جمعه پانچ مرتبه اور ہر روز ایک مرتبہ زیارت کرو؟
سدیر بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: مولاؑ میں آپ پر قربان! میرے اور قبر امام حسینؑ کے درمیان میلوں کا فاصلہ ہےاور ہر روز زیارت کیسے ممکن ہے؟
حضرتؑ نے ارشاد فرمایا : اپنے گھر کی چھت پر جاؤاور پھر دائیں جانب اور بائیں طرف رُخ کرو اور اسکے بعد اپنے سرکو آسمان کی طرف بلند کرو اور اسکے بعد اپنے سر کو قبر امام حسین ؑ کی طرف کرو اور پھر اس طرح کہو:
“السَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ السَّلَامُ عَلَیْکَ وَ رَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَکَاتُهُ”.
درود ہو آپ پر ابا عبد الله!۔ آپ پر درودو رحمت و برکات خداہوں۔
جب بھی تم نے ایسا کیا تمہارے لئے ایک «زَورَه» کا ثواب حساب کیا جائے گا. «زَورَه» یعنی ایک حج اور ایک عمره۔ سدیر کہتے ہیں کہ اس کے بعد اکثر اوقات تو ایسا ہوتا تھا کہ میں دن میں اس طرح سے بیس مرتبه حضرت امام حسینؑ کی زیارت کرلیا کرتاتھا (کامل الزیارات باب ۹۶)۔