
اسلامی معارف
سفینہ نجات
حضرت امام حسینؑ اور کربلاوالوں کی داستان آج بھی ہدایت و گمراہی کے لئے اہم حد فاصل ہے ، جو شخص کشتی حسینیؑ میں سوار ہوجاتاہے وہ ہدایت پا جاتا ہے اور جو اس کشتی میں سوار نہیں ہوتا ہے وہ گمراہ رہتا ہے، معصومینؑ میں، امام حسینؑ نجات کے لئے اہم ترین ذریعہ ہے۔ چنانچہ امام صادقؑ فرماتے ہیں:
«کلنا سفن النجاة لکن سفینة جدی الحسینؑاوسع و فی لجج البحار اسرع»
“ہم سب کے سب نجات کی کشتیاں ہیں لیکن ہمارے جد امام حسینؑ بہت وسیع کشتی کے مانندہیں اور سمندر کی امواج سینے پر تیزی اور سرعت سے بڑھنے والی کشتی کی طرح ہیں”۔(بحارالانوار، ج۲۶، ص۳۲۲)۔