مدیر مؤسسہ تحقیقاتی حضرت ولی عصر (عج)، آیۃ اللہ سید محمد حسینی قزوینی (دامت برکاتہ) اور مدیر بنیاد اختر تابان حجۃ الاسلام سید کاظم رضوی (دام عزہ) کی ملاقات
ولادت حضرت امام مہدی (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) اور ’’رئیس المبلغین تربیت مبلغ کورس‘‘ کے اختتامیہ کے موقع پر حضرت آیۃ اللہ سید محمد حسینی قزوینی (دامت برکاتہ) بنیاد اختر تابان میں تشریف لائے۔ اختتامیہ کی تقریب کے بعد آپ نے بنیاد اختر تابان کے مؤسس و مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید کاظم رضوی (دام عزہ) سے ملاقات فرمائی۔ اس ملاقات میں آیۃ اللہ قزوینی (دامت برکاتہ) کی خدمت میں بنیاد کی مختلف دینی، تبلیغی اورثقافتی خدمات کو پیش کیا گیا جس پر آپ نے قدردانی فرمائی اور اسی طرح آیۃ اللہ قزوینی نے بھی اپنے تبلیغی تجربات، مختلف ممالک کے سفر اور مباحثوں و مناظروں کے حوالے سے اہم باتوں کا تذکرہ فرمایا۔
اس ملاقات میں خاص طور پر شیعہ شناسی اور وہابیوں کے شبہات و جوابات سے مربوط بنیاد اختر تابان کی جانب سے کورس کے انعقاد کے لئے تبادلۂ خیال کیا گیا۔