بنیاد اختر تابانبنیاد کے پروگرام اور سرگرمیاںسید کاظم رضویمذہبی شخصیات سے ملاقاتیں

بنیاد اختر تابان میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مدیران کی موجودگی میں افطار کا اہتمام

بنیاد اختر تابان میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید کاظم رضوی (دام عزہ) کی میزبانی میں افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اہم مدیران نے شرکت فرمائی۔
بعد ازآں خصوصی ملاقات کے دوران المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے افریقی ممالک سے مربوط شعبہ کے مدیر، جناب راد مرد صاحب اور المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت مختلف خدمات انجام دینے والی مستقل اور سوشل میڈیا انجمنوں کے مدیر حجۃ الاسلام و المسلمین جناب صالحی صاحب نے بنیاد اختر تابان کے زیر نظر انجام پارہے مختلف علمی، تحقیقی، تبلیغی اور ثقافتی کاموں کا جائزہ لیا اوران کی قدردانی فرمائی اور بیان کیا کہ اس طرح کے ثقافتی اور تبلیغی امور کی انجام دہی کے لئے مسلسل حمایت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح انہوں نے بنیاد اخترتابان اور حجۃ الاسلام و المسلمین سید کاظم رضوی (دام عزہ) کے زیر نگرانی انجام پانے والی کوششوں کے لئے اپنی حمایت و ہمکاری کا اعلان کیا تا کہ دین اسلام و مذہب تشیع کی تبلیغ و ترویج کی جائے اور حضرت امام عصر(عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے ظہورکی راہ ہموار ہوسکے۔
مذکورہ پروگرام کے آخرمیں رئیس المبلغین علامہ سید سعید اختر رضوی (رہ) اور آپ کے فرزند ارجمند مرحوم سید مرتضی رضوی (رہ) اور جملہ مومنین کی بلندی درجات کی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button
×