بنیاد کی خبریںبنیاد اختر تابانسید کاظم رضویمذہبی شخصیات سے ملاقاتیں

بنیاد اختر تابان اور مرکز تخصصی کلام مرکز فقهی ائمه اطهارؑ کے مدیران کی ملاقات

مدیر بنیاد اخترتابان حجۃ الاسلام سید کاظم رضوی (دام عزہ) نے مرکز تخصصی کلام مرکز فقہی ائمہ اطہار کے مدیر محترم حجۃ الاسلام و المسلمین دکتر شیخ حسین حبیبی تبار (دام ظلہ) سے ان کے دفتر میں ملاقات فرمائی۔
اس ملاقات میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید کاظم رضوی نے اپنے دادا مرحوم علامہ رضوی (رہ) کی جانب سے مشرقی افریقہ میں انجام دی گئی فعالیتوں اور اپنے ادارے کے توسط سے حال حاضر میں انجام پانے والی مختلف تحقیقی، فرہنگی، تبلیغی خدمات کو بیان فرمایا جس پر آقای حبیبی تبار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے علامہ مرحوم کی قدردانی فرمائی اور آپ کے حفید ارجمند سید کاظم رضوی (دام ظله) کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دعائے خیر سے نوازا۔ اس جلسہ میں دونوں اداروں کے مابین باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔ جلسہ کا اختتام علامہ مرحوم کی روح پاک کے لئے فاتحہ خوانی اور صلوات کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button
×