
اسلامی معارف
فاطمہؑ اور عظیم کامیابی
فاطمہؑ اور عظیم کامیابی
قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے کہ:
«إِنِّي جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوا أَنَّهُمْ هُمُ الْفَائِزُونَ»؛
” آج کے دن ہم نے انہیں ان کے صبر و استقامت کی وجہ سے یہ جزا دی ہے کہ وہ سراسر کامیاب ہیں “(مومنون، 111) ۔
عبداللہ ابن مسعود اس آیت کی تفسیر میں حدیث کی روشنی میں بیان کرتے ہیں کہ خداوندعالم اس آیت میں اعلان کررہا ہےکہ آج کے دن علیؑ، فاطمہؑ، حسنؑ اور حسینؑ کو دنیا میں اطاعت، بھوک، فقر اور امتحانات الہی پر صبر کی جزا کے طور پر جنت عطا کی گئی ہےاور یقینایہی حضرات کامیاب اور حساب و کتاب کے سامنے سربلند ہیں (شواهد التنزیل، ج ۱، ص ۴۰۸، ح ۶۶۵) ۔




