اسلامی معارف

رحمۃ للعالمینؐ کے گھر میں رحمت آگئی

نتیجہ فکر: مولانا سید معظم حسین زیدی صاحب

میرے حصے میں دوعالَم کی سعادت آگئی
جشن کوثر میں مجھے، جب لے کے قسمت آگئی

 

فاطمہ زہراؑ کی جب دل میں ولایت آگئی
حاکمان ظلم سے لڑنے کی طاقت آگئی

 

اللہ اللہ کتنی عظمت، کتنی وسعت آگئی
ایک چادر میں رسالت، اور امامت آگئی

 

میں کبھی اس کو رضی اللہ کہہ سکتا نہیں
جس کی خاطر فاطمہؑ کے لب پہ لعنت آگئی

 

رحمت معبود کے جلوے دکھانے کے لئے
رحمۃ للعالمینؐ کے گھر میں رحمت آگئی

 

حضرت شبیرؑ کی مجلس، بپا ہونے لگی
گھر میں مجھ ناچیز کے، خاتون جنت آگئی

 

حیدر کرار کے جلوے دکھے عباسؑ میں
فاطمہ زہراؑ کی، زینبؑ میں نیابت آگئی

نام حیدرؑ سن کے، یہ مرحب نے، خیبر میں کہا
کرچکا میں خوب اودھم، آج شامت آگئی

 

چھ مہینے تک جہاں جاکر سلامی دے نبیؐ
آگ لے کر ہاں اسی چوکھٹ پہ امت آگئی

 

پلّہ میزان میں جب، نیکیاں کم رہ گئیں
کام میرے مدحت خاتون جنت آگئی

 

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button