اسلامی معارف

نوحہ غربت زہراؑ

نتیجہ فکر: مولانا جعفر نقی صابری صاحب

غربت زہراؑ دیکھے زمانہ
لے کے عصا کو ہاتھوں میں چلنا

خم ہے کمر اٹھارہ برس میں
زخمی ہے ہائے بی بیؑ کا شانہ

چومتے تھے جس در کو پیمبرؐ
ہائے وہی دروازہ جلانا

حشر تلک بھولیں گی نہ بی بی ؑ
بطن میں ہی محسن کا گزرنا

حق کے لئے دربار جفا میں
بعد نبیؐ شہزادیؑ کا جانا

پھاڑی گئی تحریر نبیؐ کی  
حیف ہے زہراؑ کو جھٹلانا

سانس بھی لینا ہوگیا مشکل
کیل سے در کی زخمی ہے سینہ

کوکھ جلی پہلو ہے شکستہ
ہوگیا مشکل بی بیؑ کا جینا

رو نہ سکیں جی بھر جو پدر کو
ایک ہیں زہراؑ، ایک سکینہؑ

سوچ کے دل پھٹ جاتا ہے جعفرؔ
در کے تلے بی بی ؑ کا تڑپنا

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button