بنیاد اختر تابانبنیاد کی خبریںتعاون طلاب کرام

سواحیلی پوڈکاسٹ پروڈکشن منصوبے میں مدد کرنے والے طلاب کرام کی حوصلہ افزائی

بنیاد اختر تابان نے علامہ سید سعید اختر رضوی (ره) کی ایک کتاب کی صوتی ریکارڈنگ اور پوڈکاست تیار کرنے میں مدد کرنے والے سواحیلی زبان سے تعلق رکھنے والے طلاب کرام کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا ہے۔
بنیاد کی طرف سے اس مختصر پروگرام کے دوران سواحیلی زبان کی کتاب کو ریکارڈ کرنے پر مشرقی افریقہ کے طلاب کرام کا شکریہ ادا کیا گیا اور ان کی خدمت میں نقدی تحفہ پیش کیا گیا۔ طلاب کرام نے بھی بنیاد اختر تابان کی طرف سے آئندہ منصوبوں اور علمی خدمات میں اپنے تعاون  کا وعدہ  کیا اور اس طرح کے پروگرام اور منصوبوں کے لئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اسے جوانوں کے لئے بہت مؤثر بتایا اور کہا کہ کتابوں کی صوتی ریکارڈنگ کا کام سواحیلی اور دیگر زبانوں میں بڑے پیمانے پر انجام پانا چاہئے تا کہ جدید مسائل اور اسلام کے معارف تمام لوگوں  تک پہونچ سکیں۔ اسی طرح مشرقی افریقہ کے ان طلاب کرام نے بیان کیا کہ علامہ رضوی (رہ)  مشرقی افریقہ کے ایک عظیم مبلغ تھے اورآپ نے بہت سی خدمات کے ساتھ ساتھ اہم کتابوں اور تحریرات کو بھی چھوڑاہے جن سے استفادہ کے لئے آج بھی مناسب میدان فراہم ہے۔

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button
×