اسلامی معارفسیرت معصومین(ع)

رات دن گریه کرنا

حضرت فاطمہ زہرا (علیہا السلام) کے طرز زندگی کی ایک مثال (4)

مدینہ کے لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ:

      “اے علی! فاطمہ زہرا (علیہاالسلام) کا رات دن گریہ کرنا ہم لوگوں کے چین و سکون کے برباد ہونے کا سبب بن گیا ہے۔ ان سے کہئے کہ آپ دن میں رویا کریں یا رات میں رویا کریں”۔

     عجیب لوگ تھے جبکہ وہ سب جانتے تھے کہ فاطمہ(علیہاالسلام) کے غم و اندوہ کا سبب کیا ہے؟۔

     فاطمہ(علیہاالسلام) کا گریہ کرنا صرف اپنے والد گرامی حضرت محمد مصطفی(ص) کی رحلت کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ آپ کی یہ فریادیں اور آپ کا یہ دن رات گریہ و زاری جو مدینہ کے لوگوں کے ضمیروں پر آگ بن کر برس رہا تھا؛ یہ سب انہیں لوگوں کی سستی اور کاہلیوں کا نتیجہ تھا جس کی وجہ سے اہل بیت(ع) کے حقوق کو غصب کرلیا گیا تھا اور حضرت علیؑ و فاطمہؑ پر ظلم و ستم کا سبب بنا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ فاطمہؑ دن رات گریہ کرنے پر مجبور تھیں۔

(بحارالانوار، ج۴۳، ص۱۵۵)

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button
×