اسلامی معارفاعمال اور دعائیںدینی مناسبات

حقیقی روزہ اور سچا روزہ دار

تعلیمات دعائے ماہ رمضان- روز :۱  

تعلیمات دعائے ماہ رمضان- روز :۱  

ماہ رمضان المبارک کی آمد پر مبارکبادی  کے ساتھ آج رمضان المبارک کے پہلے دن کی دعا کا جائزہ لیتے ہیں؛ اس دعا میں بندہ اپنے مالک سے 5 اہم درخواستیں کررہا ہے:

1- حقیقی روزہ داری

2- راتوں میں عبادت کے لئے کامیابی۔

3- غفلت سے بیداری

4- جرم اورخطا سے چشم پوشی

5- گناہوں کی معافی اور بخشش

یہ وہ پانچ اہم درخواستیں ہیں جو بندہ  ماہ رمضان کے اس پہلے دن کی دعا میں اللہ تعالیٰ سے مانگ رہا ہے۔

اگر ہم احادیث معصومین علیہم السلام میں دیکھیں تو ہم یہ پڑھتے ہیں کہ ہمیں ظاہری روزے پر اکتفانہیں کرنا چاہیے اور صرف بھوکے اور پیاسے رہنے کانام روزہ نہیں ہے بلکہ روزہ ہمیں پورے وجود سےرکھنا چاہیے۔ جیسا کہ حضرت فاطمہ زہرا علیہاالسلام نے فرمایا:

مَا يَصْنَعُ اَلصَّائِمُ بِصِيَامِهِ إِذَا لَمْ يَصُنْ لِسَانَهُ، وَ سَمْعَهُ، وَ بَصَرَهُ”( بحار الانوار، ج93؛ ص295)

یعنی”روزہ دار اگر اپنی زبان، سماعت اور بصارت سے روزہ نہ رکھے تو ایسے روزے کا کیا فائدہ ہوگا”؟

اس حدیث کی روشنی میں کہ ہمیں جسم کے کم سےکم تین حصو ں سےروزہ رکھنا چاہئے۔ اپنی زبان سے، اپنے کانوں سے، اپنی آنکھوں سے۔

اسی حدیث  کی روشنی میں روزہ دار کو اپنی زبان سےفالطو اور بیکار کی باتوں، جھوٹ،  غیبت، تہمت سے بچنا چاہئے۔ آنکھ سے روزہ رکھنا چاہئے یعنی آنکھ سے کسی حرام کو نہ دیکھے ۔ نامحرموں پر نگاہ نہ ہو۔ اور ہمارے کانوں کا روزہ یہ ہے  لہو و لعاب ، حرام آوازوں کو نہ سنیں۔  خلاصہ یہ ہے اگر ہمارے اعضاء اور ہمارے وجود میں اچھی تبدیلیاں آئیں تو یہ ہمارا حقیقی روزہ ہےاس لئے کہ پورے وجود سے روزہ دار ہونے احساس ہی ہمیں خالص عبادت، گناہوں سے دوری، تزکیہ نفس کی طرف لے جاتا ہے اور ماہ رمضان المبارک کا یہی مقدس مہینہ جس کی تاثیر کو ہم سال بھر اپنی زندگی میں دیکھتے ہیں۔

آئیے مل کر رمضان المبارک کے پہلے دن کی دعا  پڑھتے ہیں:

اللهمَ اجْعلْ صِیامی فـیه صِیـام الصّائِمینَ و قیامی فیهِ قیامَ القائِمینَ و نَبّهْنی فیهِ عن نَومَةِ الغافِلینَ وهَبْ لی جُرمی فیهِ یا الهَ العالَمینَ واعْفُ عنّی یا عافیاً عنِ المجْرمینَ.

اے معبود! اس مہینے میں میرے روزہ  کوحقیقی روزے داروں جیسا قرار دے۔

میری عبادت کو سچے عبادت گزاروں جیسی قرار دے۔

مجھے غافلوں جیسی نیند سے بیدار کردے

اور میرے گناہ کو بخش دے، اے تمام جہانوں کے پالنے والے۔

مجھے معاف فرما ، اے گناہگاروں کو درگزر کرنے والے۔

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button
×