
اسلامی معارف
حضرت فاطمہؑ سے منسوب پانچ افتخار
حضرت پیغمبر اکرم ؐ نے جناب فاطمہ زہراؑ سے فرمایا: میری پیاری بیٹی فاطمہؑ! اس امت کے لئے پانچ افتخار ہیں اور وہ سب تجھ سے متعلق ہیں۔
(۱) سب سے بڑا افتخار اس امت کےپیغمبر ؐ ہیں اور وہ تمہارا بابا ہے۔
(۲)تمام نبیوں کے اوصاء(جانشینوں) میں سب سے بہترین جانشین علیؑ ہیں جو تمہارے شوہرہیں۔
(۳) حسنؑ اور حسینؑ یہ دو بہترین پھول، جنت کے جوانوں کے سردار ہیں جوتمہارے بیٹے ہیں۔
(۴) حمزہ ؑ جو شہیدوں کے سردار ہیں وہ تمہارے بابا کے چچا ہیں ۔
(۵) مہدی(عج) تمہاری اولادوں میں سے ہیں جس کے انتظار میں تمام دنیا انتظار رہے گی۔
(بحار الانوار، ج ۲۵، ص ۲۵)