
اسلامی معارف
تسبیح حضرت فاطمہ زہراؑ
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
«مَنْ سَبَّحَ تَسْبِیحَ فاطِمَهَ (علیهاالسلام) ثُمَّ اسْتَغْفَرَ غُفِرَ لَهُ وَهِىَ مِائَهٌ بِالّلِسانِ وَاَلْفٌ فِى الْمِیزانِ وَتَطْرُدُ الشَّیطانَ وَ تُرْضِىَ الرَّحْمانَ»
“جو شخص تسبیحِ حضرت فاطمہ ؑ پڑھے اور پھر خدا سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف کر دیتا ہے، اور یہ (تسبیح) پڑھنے میں صرف سو لفظ ہیں لیکن میزان میں جب اس کا وزن کیا جائے گا تو ایک ہزار کے برابر ہوگی، اور اس تسبیح کے پڑھنے سے شیطان دور ہوتا ہے اور رحمان راضی ہوتا ہے ” ۔
(وسائل الشیعہ، باب ۸، ۱۰۲۳، ح ۳) ۔