بنیاد اختر تابانبنیاد کی خبریںبنیاد کے اجلاس و ملاقاتیں

آیۃ اللہ العظمیٰ سید ظفر الحسن رضوی (رہ) کے پوتے کی بنیاد اختر تابان میں تشریف آوری

سحر ٹی وی (SAHAR TV) اردو بخش کے اہم رکن جناب سید زہیر رضوی صاحب  بنیاد اختر تابان کے دفتر تشریف لائے اور ادارے کی مختلف خدمات اور کاوشوں کا نزدیک سے جائزہ لیا۔
انہوں نے اس ملاقات کے دوران مرحوم علامہ سید سعید اختر رضوی (رہ) کی تبلیغی، علمی اور ثقافتی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے بنیاد اخترتابان کی کامیابی کے لئے دعا فرمائی اور اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کے لئے آمادگی کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات علامہ مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ آیۃ اللہ العظمیٰ سید ظفر الحسن رضوی (رہ) علامہ مرحوم سید سعید اختر رضوی (رہ) کے بزرگ اساتذہ میں سے تھے۔

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button
×