بنیاد اختر تابانبنیاد کے پروگرام اور سرگرمیاںسید کاظم رضویمذہبی شخصیات سے ملاقاتیں

بنیاد اختر تابان میں دعوت افطار

حضرت آیۃ اللہ سید منذر حکیم (دام ظلہ) اور مدرسہ جامعۃ آل البیت (علیہم السلام) کے مدیر شیخ عبدالمحسن البقشی (دام عزہ) اور مشرقی افریقہ کے علمائے کرام کی موجودگی میں بنیاد اختر تابان میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیاہے۔
اس پروگرام کا آغاز حضرت آیۃ اللہ سید منذر حکیم (دام ظلہ العالی) کی اقتداء میں نماز جماعت سے ہوا۔
اس مہمانی میں افطار کے بعد علمائے کرام نے رئیس المبلغین مرحوم علامہ سید سعید اختر رضوی (طاب ثراہ) اور بنیاد اختر تابان کی علمی، تبلیغی اور ثقافتی خدمات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور علامہ مرحوم کی قائم کی گئی راہ کو آگے بڑھانے اور آپ کے اہداف و مقاصد کے حصول کے لئے ہمیشہ کوشاں رہنے کے لئے علامہ مرحوم (رہ) کے حفید ارجمند حجۃ الاسلام و المسلمین سید کاظم رضوی (حفظہ اللہ تعالٰی) کی حوصلہ افزائی کی اور بنیاد اختر تابان کی ترقی و کامیابی کے لئے مفید مشوروں سے نوازا اور اطمینان ظاہر کیا کہ علامہ مرحوم (رہ) کا مشن آپ کے حفید ارجمند کے ذریعے آگے بڑھتا رہے گا۔
اس کے بعد حضرت آیۃ اللہ سید منذر حکیم (دام ظلہ العالی) نے سورہ کوثر کی تفسیر اور شأن نزول بیان فرماتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پاک اولاد کا تذکرہ فرمایا۔
پروگرام کے اختتام پر حجۃ الاسلام و المسلمین سید کاظم رضوی (حفظہ اللہ تعالٰی) کی جانب سے تمام بزرگان اور حاضر مہمان علمائے کرام کی خدمت میں حرم مطہر حضرت امام رضا (علیہ السلام) کی متبرک قالین کا طغرہ پیش کیا گیا اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button
×