بنیاد اختر تابان

بنیاد اختر تابان میں امام زمانہؑ کی ولادت با سعادت کے موقع پر نورانی محفل اور علمی مسابقہ کا انعقاد

بنیاد اختر تابان میں امام زمانہؑ کی ولادت با سعادت کے موقع پر نورانی محفل اور علمی مسابقہ کا انعقاد

شہر قم، بنیاد اختر تابان کے زیر اہتمام حضرت امام مہدی (عج اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی ولادت با سعادت کے مقدس موقع پر ایک روح پرور اور پر کیف محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ منتظرانِ امام عصرؑ کے لیے ایک علمی و ثقافتی مسابقہ بھی منعقد ہوا۔

محفل میں سرزمین قم کے علماء کرام اور طلاب ذوی الاحترام نے شرکت فرمائی اور شعرائے کرام نے امام زمانہ(عج) کی مدحت و منقبت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

محفل میں حضرت حجت بن الحسن العسکری (عج) کی حیات مبارکہ، ان کے زمانہ غیبت، انتظار فرج کے صحیح مفہوم اور زمانہ غیبت میں عاشقان مہدی(عج) کے فرائض پر روشنی ڈالی گئی۔ شعرا نے اپنے اشعار میں امام زمانہؑ کے انتظار کو محض ایک جذباتی عمل نہیں بلکہ ایک فعال اور مثبت عمل قرار دیا جس میں خودسازی، معاشرتی اصلاح اور علم و عمل میں اضافہ شامل ہے۔

محفل میں نعت خوانی اور منقبت خوانی کے خوبصورت دورانیہ کے بعد، “اثبات وجود حضرت صاحب العصر (عج)کے عنوان سے ایک علمی مسابقہ منعقد کیا گیا، جس میں مختلف عمر کے شرکاء نے حضرت امام مہدیؑ کی سیرت، غیبت، ظہور، انتظار، اور اہل سنت کی نگاہ میں امام زمانہ (عج) کی شخصیت کے حوالے سے سوالات کے جواب دیئے۔ یہ سوالات علامہ سعید اختر رضوی(اعلیٰ اللہ مقامہ) کے ایک علمی مقالے کی روشنی میں آمادہ کئے گئے تھے۔

مسابقہ میں صحیح جوابات دینے والے شرکاء کو انعامات سے نوازا گیا۔

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button