بنیاد کی خبریںبنیاد اختر تابان

رحلت حضرت آیۃ اللہ سید محمد صادق روحانی قمی(اعلیٰ اللہ مقامہ) + تعزیت

إِنَّا لِله وَ إِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعونَ

 ایامِ شہادتِ حضرت فاطمہ زہرا (علیہاالسلام) کے موقع پر حضرت آیۃ اللہ سید محمد صادق روحانی قمی(اعلیٰ اللہ مقامہ) کی خبرِ ارتحال نے غم و اندوہ کی فضا کو مزید سوگوارکردیا ہے۔

مرحوم(اعلیٰ اللہ مقامہ) حوزہ علمیہ قم کی ایک عظیم شخصیت اور صاحب ِمکارم اخلاق تھے۔ آپ نے بہت سی علمی و سماجی و دینی خدمت انجام دیں۔ فقہ و اصول و اخلاقیات وغیرہ کے موضوعات پر بہت سی کتابیںآپ کے آثارِ باقیات الصالحات میں سے ہیں۔ آپ کی رحلتِ پُر ملال کے موقع پر حضرت امام عصر(عج)، مقام معظم رہبری، آپ کے فرزندان اوربازماندگان، آیات عظام و مراجع کرام، علماء و طلاب ذوی الاحترام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

(22 جمادی الاولیٰ 1444 ھ)

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button
×