
اسلامی معارف
زیارت حضرت امام رضاؑ کا ثواب
حضرت امام رضاؑ نے فرمایا: «من زارنی علی بعد داری و مزاری أتیته یوم القیامه فی ثلاثه مواطن حتی أخلصه من أهوالها: اذا تطایرت الکتب یمینا و شمالا، و عند الصراط، و عند المیزان»؛ “جو شخص دورسے اور مسافت طے کرکے میری قبر کی زیارت کرے گا،میں قیامت کے دن تین مقامات پر اس کے پاس آؤں گا تاکہ اسے خوف و ہراس سے نجات دلاؤں:
(1) جب اعمال نامے داہنے اور بائیں ہاتھوں میں دیئے جائیں گے۔
(2) پل صراط سے گزرتے وقت۔
(3) میزان (اعمال کے تولنے کی جگہ) پر۔”
(حرعاملی، وسائل الشیعہ، ۱۰، ص۴۳۳)۔




