
فضائل امیرالمومنینؑ کو چھپانے کا انجام
رسول خداؐ نے فرمایا:
« لَا يُعَذِّبُ اللهُ هذَا الخَلْقَ إِلَّا بِذُنُوبِ الْعُلَمَاءِ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ الْحَقَّ مِنْ فَضْلِ عَلِيٍّ وَعِتْرَتِهِ، أَلَا وَإِنَّهُ لَمْ يَمْشِ فَوْقَ الْأَرْضِ بَعْدَ النَّبِيِّينَ وَالْمُرْسَلِينَ أَفْضَلُ مِنْ شِيعَةِ عَلِيٍّ وَمُحِبِّيهِ الَّذِينَ يُظْهِرُونَ أمْرَهُ وَيَنْشُرُونَ فَضْلَهُ، أُولئِكَ تَغْشَاهُمُ الرَّحْمَةُ وَتَسْتَغْفِرُ لَهُمُ الْمَلَائِكَةُ، وَالْوَيْلُ كُلُّ الْوَيْلِ لِمَنْ يَكْتُمُ فَضَائِلَهُ وَيَكْتُمُ أَمْرَهُ، فَمَا أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ»
خداوندمتعال اپنی مخلوق کو عذاب نہیں کرتا ہے مگر ان اہل علم کے گناہوں کی وجہ سے جو امیرالمومنینؑ اور ان کی اولاد کی فضیلت کے حق کو چھپاتے ہیں۔ جان لو کہ بے شک انبیاء اور پیغمبروں کے بعد، اس روئے زمین پر علیؑ کے شیعوں اور ان کے دوستوں سے افضل و بہتر کوئی نہیں ہے۔ بے شک جو لوگ ان کی ولایت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے فضائل کو پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں وہ ہمیشہ رحمت خدا کے سائے میں رہتے ہیں اور ملائکہ ان کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور افسوس ہے ان لوگوں پر جو ان کے فضائل کو چھپاتے ہیں اور ان کی ولایت کا انکار کرتے ہیں۔ تعجب ہے وہ لوگ کس طرح آگ کے عذاب کو برداشت کرسکیں گے۔ (مشارق الانوار الیقین فی اسرار امیرالمومنینؑ، ص ۲۴۰۔ حلیۃ الابرار، ج۲، ص۱۲۷۔ القطرہ سید احمد مستنبط، ج۱، ص۲۴۹۔ )




