اسلامی معارفسیرت معصومین(ع)

حضرت بلال کی اذان

حضرت فاطمہ زہرا(علیہا السلام) کے طرز زندگی کی مثال (۱)

     پیغمبر اکرم(ص) کی رحلت کے بعد حضرت بلال نے ایک مدت سے اذان نہیں دی تھی، لہذا حضرت فاطمہ زہرا (علیہاالسلام) کی ایک درخواست کافی تھی کہ حضرت بلال فورا گلدستۂ اذان پر کھڑے ہوگئے اور اذان دینا شروع کر دیا۔

    ادھر جیسے ہی حضرت بلال نے «اشهد ان محمدا رسول الله» کہا، غمزدہ بیٹی حضرت فاطمہ زہرا(علیہاالسلام) کو بابا کا زمانہ یاد آگیا اور آپ کلمۂ شہادت کو سنا اور بے ہوش ہوگئی۔

     بابا کا نام سن کر شاید ایک طرف بی بی کو اپنے بابا کا خوشحال روشن زمانہ یاد آگیا تھا اور دوسری طرف بابا کے بعد جو اندھیرے اور تاریک دن مسلمانوں نے دیکھے تھے انہیں بھی یاد کرتے ہوئے گریہ کرنے لگیں، شدت گریہ بڑھا اور جب بے ہوش ہوگئی تو فورا حضرت بلال کو خبر دی گئی اور انہوں نے اذان روک دی۔

(خلاصہ از کتاب بحار الانوار، ج43، ص 157)

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button
×