بنیاد کی خبریںبنیاد اختر تابانبنیاد کے پروگرام اور سرگرمیاںدینی مناسبات

حضرت امام علی اور حضرت امام جواد علیہما السلام کی ولادت کے موقع پر بنیاد اختر تابان میں محفل مسرّت

حضرت امام جواد علیہ السلام اور آپ کے جد بزرگوار حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر بروز دوشنبہ، سرزمین قم پر حضرت امام رضا علیہ السلام کی بہن کے جوار مقدس میں ایک محفل مسرّت کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف شعرائے کرام نے حضرت امام علی اور حضرت امام جواد علیہما السلام کی شان میں اپنا نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
مجلس کا آغاز نماز مغرب کی ادائیگی کے فوراً بعد قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا اور اشعار و مدحت کے بعد دعائے توسل سے محفل کا اختتام ہوا۔
اس محفل مسرّت کا انعقاد بنیاد اختر تابان کی جانب سے بنیاد ہی کے دفتر میں ہوا، جس میں مختلف ممالک ہندوستان، پاکستان، ایران اور مشرقی افریقہ سے تعلق رکھنے والے طلاب اور علمائے کرام نے شرکت فرمائی ۔
اس محفل کے آخر میں مرحوم علامہ رضوی (رہ) کے حفید ارجمند حجۃ الاسلام و المسلمین سید کاظم رضوی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور حوزہ علمیہ قم اور یونیورسٹی کے اساتید کرام سے ملاقات فرمائی۔

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button
×