تربیت مبلّغ کورسزگذشتہ کورسز کی رپورٹ

بنیاد اختر تابان میں تربیت مبلغ (رئیس المبلغین) کے دوسرے کورس کا انعقاد

اردو زبان سے مخصوص طلاب کرام کے لئے منعقد ہونے والے پہلے رئیس المبلغین تربیت مبلغ کورس کی کامیابی کے بعد مشرقی افریقہ سے مخصوص طلاب کرام کے لئے دوسرے کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
خطابت، تبلیغ اور نور کمپیوٹر سافٹ ویئر کے رموز و فنون سکھانے کی غرض سے اس کورس کا انعقاد سرزمین قم پر بنیاد اختر تابان کے مرکزی دفتر میں کیاگیاہے۔
رئیس المبلغین علامہ سید سعید اختر رضوی(رہ) جنہوں نے مشرقی افریقہ کے مختلف ممالک میں بے پناہ دینی اور تبلیغی خدمات انجام دیں اور مومنین و مبلغین کی تعلیم و تربیت کے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے۔ اسی سلسلہ میں علامہ مرحوم کے حفید ارجمند حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید کاظم رضوی (حفظہ اللہ تعالٰی) کی زیر سرپرستی بنیاد اختر تابان میں بھی متعدد خدمات انجام پارہی ہیں، جن میں سے مذکورہ تربیت مبلغ  کورس بھی ہے۔
کرونا بیماری کے مد نظر مذکورہ کورس   کے دوران حفظان صحت کے اصول و ضوابط کا خاص خیال رکھا جارہاہے۔
اس دورہ میں تنزانیہ، کینیا، اوگانڈا، روانڈا اور برونڈی وغیرہ سے تعلق رکھنے والے طلاب کرام شرکت کر رہے ہیں۔
اس دورہ میں حوزہ علمیہ قم  المقدسہ کے ماہر اور تجربہ کار اساتید اور علمائے کرام اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ کورس چوں کہ انفرادی نوعیت کا حامل ہے لہذا طلاب کرام اس کا بہت استقبال کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button
×