بنیاد کی خبریںبنیاد اختر تابانتربیت مبلّغ کورسزگذشتہ کورسز کی رپورٹ

بنیاد اختر تابان میں ’’رئیس المبلغین تربیت مبلغ کورس‘‘ کا اہتمام

پروردگار عالم کے فضل و کرم اور حضرت امام عصر (عج) کی عنایتوں سے قم المقدسہ، بنیاد اختر تابان کے دفتر میں ’’رئیس المبلغین تربیت مبلغ کورس‘‘ کے عنوان سے پہلا تخصصی کورس شروع کیا گیا ہے۔
بنیاد اختر تابان کی جانب سے برِّ صغیر (اردو زبان) سےتعلق رکھنے والے طلاب کرام کی صلاحتیوں اور ضرورتوں کا احساس کرتے ہوئے حضرت معصومہؑ کے جوار با برکت میں مذکورہ تخصصی کورس کا آغاز کیاہے جس میں ایران و ہندوستان کے بزرگ و ماہر اساتید کرام کو دعوت دی گئی ہے اور مختلف تعلیمی اور تحقیقاتی اداروں سے تعاون کا معاہدہ کیا گیاہے۔
خطابت اور تبلیغ سے مربوط اس تخصصی کورس کے اہم اہداف میں مذہب جعفریہ کی خدمت کرنے والے طلاب کرام کی باطنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو مزید نکھارنا، ان کی حمایت و حوصلہ افزائی کرنا اور رئیس المبلغین علامہ سید سعید اختر رضوی (رہ) کے تبلیغی مشن کو آگے بڑھانا ہے۔

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button
×