بنیاد کی خبریںعلامه رضوی(ره)علامہ رضوی(ره) کی یاد میں پروگرام

اصفہان میں علامہ رضوی (رہ) کی مجلس برسی

مدرسہ حکیمیہ اصفہان میں بہار ہندوستان کے طلاب اور بنیاد اختر تابان کے باہمی تعاون سے علامہ رضوی (رہ) کی 18 ویں برسی کے موقع پر ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
علامہ کی عالمی شخصیت کے مدنظر اس مجلس کے پروگرام میں افریقی اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے طلاب کرام نے بھی شرکت کی۔
برسی کی مجلس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا پھر اردو اشعار کو بیان کیا گیا۔ اس کے بعد مدرسہ حکیمیہ کے مسوؤل محترم حجۃ الاسلام شیرازی نے علامہ رضوی (رہ) کی معرفی کے ساتھ آپ کی عظمت، تبلیغی خدمات اور ہندوستان اور مشرقی افریقہ علامہ کے تبلیغی اثرات کو بیان فرمایا۔
اردو مجلس کو معروف خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین جناب مراد رضا صاحب نے خطاب فرمایا۔ مجلس میں علامہ کے پوتے حجۃ الاسلام و المسلمین جناب سید کاظم رضوی صاحب نے بھی اس مجلس میں شرکت فرمائی۔

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button
×