اسلامی معارف

دعائے حضرت فاطمہ زہراؑ

حضرت امام زین العابدینؑ، اپنے بابا کے واسطے سے حضرت فاطمہ زہراؑ کی دعا بیان فرماتے ہیں کہ: جناب جبرئیلؑ، رسول اللہؐ کے لئے یہ دعا لائے تھے کہ “جب غم و حزن نے ہر طرف سے گھیر رکھا ہو، مسائل و مشکلات سے تمام راہیں بند ہوچکی ہوں تو اس دعا کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کی نصرت نازل ہوتی ہے اور انسان کو ہر قسم کی مشکل سے نجات مل جاتی ہے۔ وہ دعا یہ ہے:

«بِحَقِّ یس وَ الْقُرآنِ الْکَرِیمِ وَ بِحَقِّ طه وَ الْقُرآنِ الْعَظِیمِ یا مَنْ یَقْدِرُ عَلَی حَوائِجِ السّائِلِینَ یا مَنْ یَعْلَمُ ما فِی الضَّمِیرَ یا مُنَفِّسَ عَنِ الُمَکُرُوبِینَ یا مُفَرِّجَ عَنِ الْمَغْمُوْمِینَ یا راحِمَ الشَّیْخِ الْکَبیرِ یا رازِقَ الطِّفْلِ الصَّغِیرِ، یا مَنْ لا یَحْتاجُ اِلَی التَّفْسِیرِ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ افْعَلْ بِی کَذا وَ کَذا…»؛

خدایا! یس و قرآن کریم و طہ و قرآن عظیم کے حق کا واسطہ! اے وہ ذات! جو سائلین کی حاجات کو پورا کرنے پر قادر ہے ۔اے وہ ذات! جسے انسان کے اعماق روح کا علم ہے ۔اےخدایا۔! اے وہ ذات جو مصائب زدہ لوگوں کے مصائب کو دور کرنے والا ہے ۔اے وہ ذات! جو غم زدہ لوگوں کے غم کو دور کرنے والا ہے ۔اے بوڑھے پر رحم کرنے و الے! اے چھوٹے بچوں کو روزی عطا کرنے والے! اے وہ ذات جس کو تفسیر و توضیح کی ضرورت نہیں ہوتی تو محمد و آل محمد ؐ پر درود و سلام بھیج اور میری حاجت کو پورا فرما…”۔

(بحار الانوار، ج 92ص 196) ۔

متعلقہ مضامین

تبصره کریں

Back to top button