زندگی نامہ رئیس المبلغین علامہ سید سعید اختر رضوی (رہ)

ولادت اور تعلیم

رئیس المبلغین حضرت آیت اللہ علامہ محقق الحاج سید سعید اختر رضوی ابن مرحوم استاذ العلماء علامہ حکیم الحاج سید ابو الحسن (رہ) کی ولادت پہلی رجب، سنہ ۱۳۴۵ ہجری (بمطابق ۵ جنوری، سنہ ۱۹۲۷ عیسوی) کو عشری خورد، ضلع سیوان، بہار، ہندوستان میں ہوئی۔

آپ اپنے خانوادہ کے سلسلۂ علما ءکی پانچویں نسل   میں سے تھے۔ آپ کے والد کے علاوہ آپ کے اجداد میں سلسلہ وار چار پشت تک علمائے دین گزرے ہیں جن میں سب سے زیادہ شہرت یافتہ آیت اللہ سید محمد مہدی (متوفی ۱۹۲۹ء) تھے جن کی شہرہ  آفاق کتاب ’’لواعج الاحزان‘‘ (دو جلد) آج بھی ہندوستان اور پاکستان میں نشر کی جا  رہی ہے۔

آپ کے نانا ، آیت اللہ حکیم سید زین العابدین (رہ) بھی اپنے زمانے کے بڑے علماء، اطباء اور شعراء میں شمارہوتے تھے، ان کے گھر میں ایک بڑا کتابخانہ تھا، جس میں مطالعہ وتحقیق کے حوالے سے علامہ رضوی (رہ)، اپنی یادوں کو زندگی کے آخری ایام تک بیان فرمایا کرتے تھے۔

مزید دیکھیں

مجالس و تقاریر علامہ رضوی رہ

گیلری علامہ رضوی رہ

    مضامین